مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 170 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ،ان طوفانی بارشوں سے اب تک 170افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں اور پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ بنگلہ دیشی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف سیکرٹری شاہ کمل کا کہنا ہے کہ تقریبا 5ہزار لوگ پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 170 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔
News ID 1873358
آپ کا تبصرہ